(ساجد علی)پاکستان سٹوڈنٹ فیڈریشن کا پنجاب میں طلبا تنظیموں کی بحالی کا مطالبہ، طلبانے پنجاب بھر میں طلباء تنظیمیں بحال کرنے کا مطالبہ لیے اوکاڑہ تا لاہور پیدل مارچ کیا، مارچ کے شرکاء نے طلباء تنظیموں کی بحالی کے لیے نعرے بازی کی اور حکومت سے تنظیموں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
مارچ کے شرکاء نے طلباء تنظیموں کی بحالی کے لیے طلبا تنظیمیں بحال کرو کے نعرے لگائے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کا نظام بہتر طریقے سے چلانے کے لیے طلباء تنظیموں کی بحالی ضروری ہے، 38 سال سے پنجاب میں طلباء تنظیموں پر پابندی ہے، پاپندی کے باعث اداروں کا نظم و ضبط خراب ہے، طلباء تنظیمیں بحال کریں تا کہ تعلیمی ادارے بہتر ہوں، مارچ شرکا نے لانگ مارچ کو پنجاب اسمبلی ہال تک لے جانے کا عندیہ دیا۔ پنجاب اسمبلی ہال کے باہر جا کر پنجاب حکومت سےطلبا تنظیموں کی بحالی کا مطالبہ کیا جائے گا۔