شہری بغیر ہیلمٹ کے بائیک نہیں چلا سکیں گے،کل سے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

شہری بغیر ہیلمٹ کے بائیک نہیں چلا سکیں گے،کل سے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  شہری خبردار ہوجائیں ، ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو وارننگ کا آج آخری دن ہے۔

سی ٹی او لاہور نے شہر کو ایکسیڈنٹ فری سٹی بنانے کا عزم کرلیا۔ کل 07 فروری سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سوار ماڈل روڈز استعمال نہیں کرسکیں گے، موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، سال 2022 میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے، ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے 80 سے 90 فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر