ویب ڈیسک: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم سے روکنا پشتونوں کا نہیں طالبان کا کلچر ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے بیان پر ردعمل میں لکھے گئے مضمون میں ملالہ کا کہنا تھا کہ منیر اکرم نے معذرت تو کر لی ہے مگر ان کا یہ بیان طالبان کے خواتین سے غیرانسانی سلوک کی ذمہ داری پشتون ثقافت پر ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان اپنے مقاصد کے حصول کے لیے عقائد اور کلچر کو گڈ مڈ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے اپنے اس بیان پر معذرت کر لی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بچیوں کو نہ پڑھانے کا تعلق مذہب سے نہیں بلکہ پشتون کلچر سے ہے۔