ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ؛ پاک فوج کے پانچ جوان شہید

 پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ؛ پاک فوج کے پانچ جوان شہید
کیپشن: Five Martyrs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخواکےضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے حملہ کیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے پانچ جوان وطن پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدیدمذمت کرتاہے ۔امید ہے افغان عبوری حکومت مستقبل میں پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لئےپرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 دہشتگردوں نے ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک عجب نور ( سکنہ کراچی، عمر 34 سال)،
سپاہی ضیاء اللہ خان ( سکنہ لکی مروت، عمر 22 سال)، سپاہی ناہید اقبال ( سکنہ کرک، عمر 23 سال، سپاہی سمیر اللہ خان ( سکنہ 23 سال) بنوں، عمر 18 سال اور سپاہی ساجد علی ( ساکن بہاولنگر، عمر 27 سال) نے شہادت قبول کی۔



M .SAJID .KHAN

Content Writer