ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم قیمت والا 5جی موبائل فون متعارف، خصوصیات کیا؟

 کم قیمت والا 5جی موبائل فون متعارف، خصوصیات کیا؟
کیپشن: 5g mobile
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی ایجادات اور صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم قیمت والا 5 جی موبائل فون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ امریکی کمپنی ایپل  نے اس پر کام شروع کردیا ہے۔ اکتوبر 2021 کے بعد ایپل کی پہلی پروڈکٹ متعارف کروائی جائے گی۔

عالمی جریدے بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل رواں سال مارچ میں اپنےکم قیمت والے 5 جی موبائل فون اور آئی پیڈ متعارف کروائی گی۔اکتوبر 2021 کے بعد ایپل کی پہلی پروڈکٹ متعارف کروائی جائے گی جبکہ اس کی تقریب کورونا وبا کے خطرے کے پیشِ نظر ورچوئل منعقد ہوگی۔

نیا متعارف کروائے جانے والے کم قیمت کے آئی فون کا ڈیزائن گزشتہ فون سے یکساں ہوسکتا ہے تاہم صارفین کے لئے اس میں تیز پروسیسر، اچھا کیمرا اور 5 جی سپورٹ شامل ہوگی۔

علاوہ ازیں آئی پیڈ ایئر کا اپ ڈیٹ ورژن بھی متعارف کروایا جائے گا، اس ڈیوائس کو آخری بار اکتوبر 2020 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور فی الحال اس کی قیمت $599 ہے۔

واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے فی الحال ایک کم قیمت والا آئی فون2020 میں متعارف کروایا گیا تھا جسے آئی فون  ایس ای کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت تقریباً 400 ڈالرز( یعنی تقریباً 70 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer