ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل7:کراچی کنگز کی ہار کا سلسلہ جاری، یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست

پی ایس ایل7:کراچی کنگز کی ہار کا سلسلہ جاری، یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست
کیپشن: Islamabad's victory
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج  اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا 14 واں میچ ہوا، میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ  نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ  نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورے 20 اوورز کھیلتے 178 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کراچی کنگز  کی ٹیم 135 رنز بناسکی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے  پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پال سٹرلنگ نے 39، الیکس نے30، منرو نے33 اور کپتان شاداب خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کےکرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم، شنہواری،عماد آصف،محمد نبی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی جانب سےجیل خان 6، کپتان بابراعظم 8،صاحبزادہ فرحان 25، لوئس گریگوری 15،کرس جورڈن 5، طحہٰ صفر،عبید آصف 10، شنہواری 8  اورمحمد نبی 47 سکور بنا کر نمایاں رہے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے  کپتان شاداب خان نے عمدہ باؤلنگ کرتے 4 اوورزمیں 15 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔وقاض مقصود،محمد وسیم،حسن علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل سیزن 7 کے 14 و یں  میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دے کر مزید ایک اورکامیابی اپنے نام کرلی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer