(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف تن ساز (باڈی بلڈر) یحییٰ بٹ لاہور میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق یحییٰ بٹ سابق مسٹر ایشیا تھے اورکافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، انسٹاگرام پر ان کے نام پر بنے ایک اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انتہائی نگہداشت میں ہسپتال داخل ہیں۔ 18 گھنٹے قبل شیئر کی گئی 1 منٹ 45 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں معروف باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ آکسیجن دی جارہی ہے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی کثیر تعداد میں اس پوسٹ پر اظہار مغفرت کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
معروف باڈی بلڈر یحییٰ بٹ نے 3 بار مسٹر ایشیا اور 5 بار مسٹر پاکستان، اولمپیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا،یحییٰ بٹ کو پاکستان میں پروفیشنل باڈی بلڈنگ کا بانی مانا جاتا ہے ۔یحییٰ بٹ نے 1994 میں مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔