ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوکھلائےبھارتی سوشل میڈیا نے اداکار عثمان مختار کو شہید قرار دیدیا

بوکھلائےبھارتی سوشل میڈیا نے اداکار عثمان مختار کو شہید قرار دیدیا
کیپشن: Usman Mukhtar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار جو کہ مقبول ڈرامہ' صنفِ آہن' میں ایک ایس ایس جی کمانڈو کیپٹن کا کردار اداکررہے ہیں۔ بوکھلائے ہوئے بھارتی سوشل میڈیا نے ان کو  پنجگور  واقعہ میں شہید قرار دیتے ٹویٹر پر تصویر بھی شیئر کردی۔

تفصیلات کےمطابق پاک آرمی کے بہادر سپوت کا خوف نہ صرف بھارت کی فورسز کے سر سوار ہے بلکہ بھارتی سوشل میڈیا بھی پاک آرمی کے جوانوں کے جرات مندانہ اقدام سے قدر گھبرائے ہوئے ہیں کہ سوتے، جاگتے، اٹھتے، بیٹھتے ،چلتے، پھرتے اپنی سرکار کو خوش کرنے کے لئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کرنے سے باز نہیں آتے، اس کی تازہ مثال پاکستانی معروف اداکار عثمان مختار کی صورت میں سامنے آئی جن کو بھارتی سوشل میڈیا نے پنجگور میں شہید ہونے والا آرمی جوان قرار دیدیا۔

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے اداکار عثمان مختار کی آرمی کے یونیفارم میں ملبوس ایک تصویر شیئر کی گئی جو کہ آئی ایس پی آر کے ڈرامے 'صنفِ آہن' کی ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈر کیپٹن دانیال پنجگور میں وفات پا گئے ہیں۔

اداکار نے اس مضحکہ خیز ٹویٹ پر تبصرہ کرتےسکرین شاٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ ہی تنبیہہ کی کہ ڈیئر پروپیگنڈا، آپ اپنی حد میں رہیں، میں زندہ ہوں۔

اداکار کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین مضحکہ خیز تبصرے پیش کر رہے ہیں جب کہ بھارتی اکاؤنٹ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملہ ہوا تھا جس میں 13 فوجی جوان شہید اور 20 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer