ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 7، لاہور میچز کے دوران کون کون سے راستے بند رہیں گے؟

PSL7 traffic plan For Lahore Matches
کیپشن: PSL7 Lahore traffic plan
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: پی ایس ایل ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری،عوامی سہولت، ٹریفک کی موثر روانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 700 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے، پارکنگ اسٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے، میچ کے دوران اچھرہ پل سے کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔

پی ایس ایل سیزن 7 کی لاہور لیگ کیلئے ٹریفک کی موثر روانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچز کے دوران مجموعی طور پر 11 ڈی ایس پیز، 90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے،  کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 700 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے،  رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے۔
شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 05 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں، پارکنگ اسٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے، 
سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، کینال روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گیں۔  راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ڈیوس چوک سے جانب گورنرہاؤس چوک تک کا انٹرسیکشن ٹریفک کیلئے بند ہوگا،  میچ کے دوران اچھرہ پل سے جانب کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن ٹریفک کیلئے بند رہے گا، 
کلمہ چوک انڈرپاس، سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ روڈ بھی ہرقسم کی ٹریفک کےلئے کھلے ہونگے، برکت مارکیٹ سے انڈرپاس کلمہ، سنٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، کینٹ ڈیفنس کھلے ہیں،
ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا۔مزنگ فیروز پور روڈ سے قصور /کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈبجھوایا جائےگا، وحدت روڈ سے برکت مارکیٹ، سنیٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، ڈیفنس موڑ، والٹن روڈ بجھوایا جائیگا۔
 سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو پریشانی سے بچنے کیلئے ان ہدایات پر عمل کرنے کا کہا ہے۔
*چنگ چی اور آٹو رکشے LNG/LPGاور CNG گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہے۔
*گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اورتمام افراد کے پاس میچ کی ٹکٹیں اور کورونا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے ۔
*شہری قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
*پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں۔
*ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سنتے رہیں۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer