ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

Lahore Weather Rainy
کیپشن: Lahore Weather
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 172 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ ایچیسن کالج 291، یو ایس قونصلیٹ 267، ایف سی کالج 242، لاہور امریکن سکول 236، فدا حسین 199، کوٹ لکھپت 194، ماڈل ٹاؤن 188 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر موجودہ درجہ حرارت 7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا  تناسب 71 فیصد ہوگا، موسم سرد اور خشک رہے گا۔