رانا اظہر : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آفیشل ترانہ " گروو میرا" ریلیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ریلیز کیے گئے ترانے کی تیاری میں پاکستان کے فوک، پاپ اور ہپ ہاپ گلوکاروں نے شرکت کی ہے۔ فوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز نے ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔اس ترانے کی ویڈیو کو فدا معین نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ چھ معروف کرکٹرز بھی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، ملتان سلطانز کے شان مسعود، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے وہاب ریاض، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور کراچی کنگز کے بابراعظم شامل ہیں۔
???????????? ???????????????????? ???????? ???????????????????? ???????????????? ???????????????????????? ???????? ????????
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 6, 2021
Celebrate the groove of our HBL PSL cricketers with the launch of the official #HBLPSL6 Anthem #GrooveMera
Watch full video on YouTube: https://t.co/bQueDfKnwq#MatchDikhao pic.twitter.com/jYaAFiV5ZS