شہر میں مزید نئے واٹر ٹینکس بنانے کا فیصلہ

شہر میں مزید نئے واٹر ٹینکس بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آٹھ واٹر سٹوریج ٹینکس کی منظوری کے بعد چار مزید نئے  بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، واسا نے وارث روڈ، کریم پارک، ریلوے اسٹیشنز اور کوپر روڈ پر ایک ارب ستر کروڑ کی لاگت سے واٹر ٹینکوں کا ورکنگ پیپر ارسال کردیا۔

واسا نے ایک ارب ستر کروڑ کی لاگت سے واٹر ٹینکوں کا ورکنگ پیپر ارسال کردیا ہے۔ ورکنگ پیپرز کے مطابق وارث روڈ واٹر ٹینک کا تخمینہ چوبیس کروڑ ستر لاکھ، کریم پارک واٹر ٹینک کا تخمینہ اٹھائیس کروڑ بیس لاکھ، ریلوے اسٹیشن واٹر ٹینک کا تخمینہ بتیس کروڑ اور کوپر روڈ واٹر ٹینک کا تخمینہ تئیس کروڑ لگایا گیا ہے۔

چاروں ٹینکوں کی فنڈنگ کا سورس سپلیمنٹری گرانٹ سے رکھا گیا ہے۔ گیارہ فروری کو محکمہ ہاؤسنگ نے منظوری کیلئے ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز ڈی ڈی ایس سی میں ورکنگ پیپرز منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ منظوری کے بعد چاروں واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیراتی مدت نو ماہ رکھی گئی ہے۔