الیکشن کمیشن نے عظمیٰ بخاری کو نوٹس بھیج دیا

الیکشن کمیشن نے عظمیٰ بخاری کو نوٹس بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس بھیج دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کو نوٹس سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے دوران امیدواروان کی مہم چلانے پر بھیجا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رکن اسمبلی نے ڈسکہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرکے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

انتخابات کے دوران الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی انتخابی مہم اراکین اسمبلی نہیں چلا سکتے۔ الیکشن کمیشن نے رکن اسمبلی کو سات فروری کو الیکشن کمیشن پیش ہوکر وضاحت کرنے کی ہدایت کی ہے۔     

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمالہ طارق کو خواجہ آصف کیساتھ سرکاری دوروں پر ساتھ جانے کی مقدس ذمہ دار دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ کروڑوں ڈالر اکاونٹس میں ڈال کر لوگوں کا قتل عام ہو، یہ ن لیگ کی باقیات میں سے ہیں۔  وزیراعظم نے کشمالا کیخلاف قانون کے تحت ایکشن کی منظوری دیدی ہے۔ 

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کیساتھ ہاتھ ہو گیا ہے، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، اپوزیشن کی بیٹھک میں نہ کسی نے استعفے کی بات کی، نہ عدم اعتماد کی۔ پانچ گھنٹے اپوزیشن والے ایک دوسرے کے آنسو پونچھتے رہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو سینٹ میں واضح اکثریت حاصل ہونے جا رہی ہے، عوام نے اپوزیشن کے تھیٹر اور ڈرامے کو مسترد کر دیا۔ عوام جانتے ہیں اپوزیشن اپنے مال و دولت کو بچانے کیلئے حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے۔