(شاہین عتیق) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے دو ملزمان شفقت اور عابد ملہی کا دس فروری تک جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان عابد ملہی اورشفقت کو عدالت میں ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا عدالت نے اج ملزمان کا چالان تفتیشی سے طلب کیا تھا عدالت مکں ہیشی پر۔تفتیشی نے بتایا کہ ملزمان کا۔چالان پراسکیوشن میں پڑتال کے لیے جمع کرا دیا ہے عدالت نے تفتیشی کے بیان کے بعد دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس فروری تک توسیع کردی دونوں ملزمان کوواپس پولیس ساتھ لے گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عابد ملہی اور اسکے شریک ملزم شفقت علی عرف بگا کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے خلاف چالان تیاری کے مراحل میں ہے لہذا ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔
تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق خاتون سے زیادتی پہلے عابد اور پھر ملزم شفقت نے کی۔ عابد ملہی، شفقت اور اقبال عرف بالا کے ساتھ ملکر دو سالوں سے اکٹھے وارداتیں کرتے رہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت بگا کے جوڈیشل ریمانڈ میں پچیس جنوری تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ کا چالان ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ تفتیشی افسر نے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے خلاف چالان تیاری کے مراحل میں ہے لہذا ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔جس پر عدالت نے ملزم عابد ملہی اور اسکے شریک ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کی تھی۔