ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی طلبا کا ہاسٹل میں رہنا مشکل، نئی شرائط عائد

یونیورسٹی طلبا کا ہاسٹل میں رہنا مشکل، نئی شرائط عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل الاٹمنٹ کا اجراء میڈیکل ٹیسٹ سے مشروط کر دیا، طلباء کیلئے الاٹمنٹ سے قبل ہیپاٹائٹس بی سی اور بلڈ ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل الاٹمنٹ کا اجراء میڈیکل ٹیسٹ سے مشروط کر دیا ہے۔ طلباء کیلئے الاٹمنٹ سے قبل ہیپاٹائٹس بی سی اور بلڈ ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر نے تمام طلباء کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کی جانب سے فیصلے کے بعد جاری کی گئیں ہیں۔ نئے طلباء کیساتھ پرانے طلباء بھی ٹیسٹ رپورٹ جمع کرائیں گے۔ طلباء کسی بھی سرکاری، پرائیویٹ یا یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر سے ٹیسٹ کراسکتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ فیصلے کا مقصد طلباء کو وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔