قیدیوں کیلئے اچھی خبر، اہم فیصلہ ہوگیا

قیدیوں کیلئے اچھی خبر، اہم فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کم عمر  قیدیوں کی بہترتربیت اور رہائی کے بعد معاشرے میں بہتر مقام دلانے کا فیصلہ، کم عمرقیدیوں کی بیرکس کو بحالی سنٹرز کا درجہ دیدیا گیا۔ تعلیم وتربیت پرائیویٹ اداروں سے دلوائی جائے گی۔  

لاہور کی کیمپ جیل کے 31 سمیت صوبہ بھر میں 645 کم عمر قیدیوں کی بیرکس کو بحالی مراکز کا درجہ دیدیا گیا ہے۔ جیل میں آنیوالے کم عمر بچوں کو بحالی مرکز منتقل کیا جائے گا۔ کم عمر قیدیوں کی وارڈز باقی جیل سے مکمل طور پرعلیحدہ ہوگی۔ کوئی بھی قیدی کم عمر بچوں کی بیرک میں کسی بھی کام کیلئے نہیں جائے گا۔

جیل کےغیرمتعلقہ سٹاف کو بھی کم عمر قیدیوں کی بیرک کی رسائی نہیں ہوگی، کم عمر قیدیوں کی تربیت وتعلیم پرائیویٹ اداروں سے کروائی جائے گی۔ رہائی کے بعد بھی بہتر مستقبل کیلئے متعلقہ ادارہ نظر رکھے گا۔ لاہور کی ڈسٹرکٹ جیل سمیت دیگر جیلوں میں بیرکس کو بحالی مراکز یا شیلٹر ہاوسز کا درجہ دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئی جی جیل مرزاشاہدسلیم بیگ نےعدالتی احکامات کے بعد تمام سپرنٹنڈنٹس کو فوری عملدرآمد کا حکم دیدیا۔