سٹی 42: کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی میں مصروف تین رکنی ٹیم لاپتہ ہو گئی ، پاک فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق محمد علی سدپارہ ان کے ساتھی آئس لینڈ کے کوہ پیما جان سنوری اور چلی کے جے پی موہر جو کل صبح دس بجے کے ٹو چوٹی کی بوٹل نیک کے قریب پہنچ چکے تھے۔ہفتہ کی صبح ہی ایکسپیڈیشن کے تینوں کوہ پیماؤں کو لاپتہ قرار دے کر پاک فوج سے فضائی سرچ آپریشن کی درخواست کی گئی تھی، پاک آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز کو ریسکیو آپریشن کی زمہ داری دے دی گئی۔
جو پائیلٹ کے ٹو کی صورتحال سے اچھی طرح واقف ہے وہ سرچ آپریشن کی قیادت کریں گے،کے ٹو پہاڑ پر اس وقت موسم ابر آلود ہے اور ہوا بہت جلد تیز ہوسکتی ہے۔