ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کے سکول چھوڑنے میں لاہور دوسرے نمبر پر

بچوں کے سکول چھوڑنے میں لاہور دوسرے نمبر پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہال روڈ (جنید ریاض) صوبہ بھر میں سرکاری سکول چھوڑ جانے والے چھ لاکھ بچوں میں ضلع لاہور دوسرے نمبر پر جبکہ رحیم یار خان پہلے نمبر پر رہا ۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری سکول چھوڑ جانے والے بچوں میں ضلع لاہور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سکول چھوڑ جانے والے ڈسٹرکٹ میں رحیم یار خان پہلے نمبر پر رہا، صوبہ بھر میں سکول چھوڑ جانے والے طلبا میں زیادہ تعداد لڑکوں کی ہے، رحیم یار خان میں 22 ہزار اور لاہور میں 18 ہزار سے زائد بچے سکول چھوڑ گئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے باعث چھ لاکھ طلبا سکول چھوڑ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دس لاکھ بچوں کے داخلوں کا ہدف دے رکھا ہے، مذکورہ ہدف آئندہ پانچ ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا، لاہور کے سکولوں میں اس وقت سوا چھ لاکھ طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔

دوسری جانب جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی نے سرکاری سکولوں میں دس لاکھ نئے بچوں کا داخلہ زمینی حقائق کے برعکس قرار دے دیا، کہتے ہیں داخلوں کیلئے نئے سکول بنانے کے ساتھ 77 ہزار اساتذہ، 3 ہزار سربراہ اور ہزاروں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer