’’ڈاکٹر عدنان کی خواہش پر مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا‘‘

’’ڈاکٹر عدنان کی خواہش پر مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) علی اکبر: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کی خواہش پر مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، پنجاب حکومت نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ایک دو روز میں فیصلہ کر لے گی، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ سرکاری وکلاء کی کارکردگی ناقص ہے۔

 پی سی ہوٹل میں پی ایم ایس کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی سمیت ڈاکٹر عدنان کی تو بے شمار خواہشات ہیں، تاہم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر فیصلہ ایک دو روز میں ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  فیصلہ کچھ روز میں ہو جائے گا، پنجاب حکومت کے پاس عدالت میں جانے کا آپشن موجود ہے، اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز کی ضمانت کے بارے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بولے کہ اس ضمانت کو سرکاری وکلاء کی ناقص کارکردگی قرار نہیں دیا جا سکتا، ہر کیس کا اپنا میرٹ ہوتا ہے، ہمیں کیس ٹو کیس دیکھنا پڑے گا، یہ کہنا غلط ہو گا کہ سرکاری وکیل کی کارکردگی ناقص تھی۔

اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ بیوروکریسی ملکی انتظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer