(سٹی42) در نایاب: پی ایچ اے کے زیر اہتمام اپنے ملازمین کے لیے سالانہ حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چودہ خوش نصیب ملازمین کو سرکاری طور پر حج بھجوانے کے لئے قرعہ اندازی گئی۔
تقریب ریس کورس جیلانی پارک میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن، انصر مجید نیازی لیبر منسٹر، مہر واجد عظیم ایم این اے، ندیم بارا ایم پی اے، چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور حافظ ذیشان رشید نے شرکت کی۔
تقریب میں پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے لاہور کے صدر مشتاق بھٹی، جنرل سیکرٹری جمتازعلی خان، چیئرمین چوہدری محمود الاحد، سرپرست ساجد امین تتلہ، ڈپٹی سیکرٹری چیئرمین محمد انور بھٹی اور پی ایچ اے کے سینکڑوں ملازمین سالانہ قرعہ اندازی میں شریک ہوئے۔
صوبائی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ بیت اللہ کے دیدار کی سعادت ہراہل ایمان کا دیرینہ خواب ہوتا ہے سید سعد الحسن شاہ نے کہا کہ اللہ رب العزت نے 14 اپنے پیاروں پر احسان کیا اور دین اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی کے لئے چنا، قرعہ اندازی میں 14 خوش نصب ملازمین فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے جن کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔