ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن پیش کردیا

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہائیکورٹ میں میونسپل کارپوریشن کے ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل نہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن پیش کردیا، عدالت نے تین ماہ کی تنخواہیں نہ دینے پر چیئرمین اور چیف آفیسر کوشوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے محبوب عالم سمیت میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے دیگر ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے حافظ سرفراز احمد ایڈووکیٹ نےموقف اختیارکیاکہ ملازمین عرصہ درازسےمیونسپل کمیٹی مصطفی آبادللیانی میں ڈیلی ویجیز پر کام کر رہے ہیں۔ حکومتی پالیسی کےمطابق مستقل نہ کرنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت کے15 نومبر2017ء کے حکم کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا اورنہ ہی گزشتہ 3 ماہ کی تنخواہیں اداکی گئی ہیں۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر چیئرمین اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مشتاق موہل نے ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن عدالت پیش کردیا۔ عدالت نے 3ماہ کی سابقہ تنخواہیں نہ دینے پر چیئرمین اور چیف آفیسر کارپوریشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئےکیس کی مزیدسماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer