(سعدیہ خان) پیپلزپارٹی نے سابق صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی گرفتاری کو ڈرامہ اور مشکوک قراردے دیا، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ علیم خان کوعلیمہ خان کی طرح کلین چٹ دینے کیلئے کارروائی کی گئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ علیم خان کی گرفتاری پرترجمان نیب کا بیان خود شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے، نیب ترجمان کے بیان میں آمدن سے زائد اثاثوں کے مبینہ الزام کا ذکر کیا گیا ہے۔
ان کا کہا تھا کہ لفظ مبینہ وہاں استعمال کیا جاتا ہے جہاں یقین سے کچھ نہ کہا جا سکتا ہو، حسن مرتضی نے مزید کہا کہ نیب کوخود بھی علیم خان پرعائد الزام کا یقین نہیں توتحقیقات کیسے ہوں گی۔