(سٹی 42) انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ساہیوال میں گرفتار سی ٹی ڈی کےچھ اہلکاروں کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔
سانحہ ساہیوال کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات تاحال مکمل نہ ہو سکیں، جے آئی ٹی کی جانب سے سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والے خلیل کی فیملی سے بیانات ریکارڈ کرانے اور ملزمان کی شناحت پریڈ کے لیے رابطہ کیا گیا۔ تاہم مقتول خلیل کی فیملی نے تاحال شناحت پریڈ کا عمل مکمل نہیں کرایا۔
جے آئی ٹی نےکیس کی تحقیقات کو بڑھاتے ہوئے اب انسداد دہشتگردی کورٹ سے گرفتار سی ٹی ڈی کےچھ ملزمان کا پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ اس دوران جے آئی ٹی گرفتار ملزمان سے کیس کے حوالے سے مزید تفشیش کرے گی، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی جانب سے ابتدائی طور پر گولیاں چلانے سے ہی انکار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کوسی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔