(جنید ریاض) پیک کے زیر اہتمام پانچویں جماعت کے ہونے والے امتحانات میں موبائل فون کا کھلے عام استعمال جاری، مختلف امتحانی سنٹرز میں موبائل فون کے استعمال سے نقل کے خدشات بڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں پیک کا امتحان شفاف انداز میں لینے میں ناکام ہو گئی، پیک کے زیر تحت امتحانی سنٹرز میں موبائل فون کا کھلے عام استعمال جاری ہے۔ موبائل فون کے استعمال کے باعث سائنس کا سوالیہ پیپر اور جوابی کاپی وقت سے قبل آؤٹ ہوگئی تھی۔ بیشتر امتحانی سنٹرز میں عملہ غیر حاضر ہونے سے سکول انتظامیہ پریشان ہے۔ پیپر لینے کیلئے سکول انتظامیہ کو غیر حاضر نگرانوں کی جگہ اساتذہ کو مامور کرنا پڑ رہا ہے۔
کنٹرولر امتحانات شفقت حبیب کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے، فون استعمال کرنے والے ٹیچرز کو معطل کر دیا جائے گا۔