ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی 42 کی کاوش رنگ لے آئی

سٹی 42 کی کاوش رنگ لے آئی
کیپشن: City42 - Overhead bridges
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) سٹی 42 کی کاوش رنگ لے آئی، غوث الاعظم روڈ کے دو اوور ہیڈ بریجز کی تزئین و آرائش کے کام میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ملحقہ اوور ہیڈ بریج پر سینٹرل اسٹیل سٹرکچر لگا دیا گیا۔

  سٹی 42 نے اوور ہیڈ بریجز کی تزئین وآرائش کے التواء کا معاملہ اُٹھایا تو حکام کو بھی خیال آگیا، اوور ہیڈ بریجز کے سینٹرل سٹرکچر کے بیرونی حصے پر فائبر شیٹ لگا دی گئی ہے۔ غوث الاعظم روڈ کے دونوں اوور ہیڈ بریجز کی تزئین و آرائش فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث التواء کا شکار تھی۔ لیگی دورِ حکومت میں بیوٹی فکیشن آف لاہور کمیٹی کی تجاویز پر برٹش طرز کے سینٹرل سٹرکچرز تیار کیے گئے تھے۔ کام نہ ہونے سے گزشتہ دو سال سے تیار پڑے سینٹرل سٹرکچرز بھی زنگ آلود ہو رہے تھے۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے بیوٹی فکیشن آف لاہور کمیٹی کی منظوری سے اوور ہیڈ بریجز کی تزئین وآرائش کا ٹھیکہ دیا لیکن فنڈز کو بار بار روکنے سے بریجز کی تزئین وآرائش کا کام لٹک گیا۔ تزئین وآرائش سے قبل ہی اوور ہیڈ بریجز پر لگائی گئی آئرن روف زنگ آلود ہو رہی تھی۔ جس پر اب فائبر شیٹ لگا دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer