عثمان علیم: پنجاب حکومت کا سات فروری سکولوں کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر بھی چائلڈ پروٹیکشن ڈے منانے کا فیصلہ۔ نوے شاہراہ میں تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ صوبائی وزرا، محکمانہ افسران اور اساتذہ شریک ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سات فروری کو چائلڈ پروٹیکشن ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سکولوں کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر بھی چائلڈ پروٹیکشن ڈےمنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت کے محکمہ سکول ایجوکشن، پاپولیشن ویلفیئر، ویمن ڈیویلپمنٹ اور محکمہ ماحولیات کے باہمی اشتراک سے نوے شاہراہ قائداعظم میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں چاروں محکموں کے وزرا خصوصی شرکت کریں گے۔ چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے تقاریر بھی کی جائیں گی۔