بچوں کو جنسی حراساں کرنے سے بچانے کیلئے کتابچہ تیار

بچوں کو جنسی حراساں کرنے سے بچانے کیلئے کتابچہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:بچوں کو جنسی حراسگی سے بچانے کیلئے کتابچہ سکولوں میں بھجوانے کیلئےتیارکر لیا گیا نام تبدیل کرکے "محفوظ بچے مضبوط پاکستان" رکھ دیا گیا۔ اس سے قبل کتابچہ کا نام پاکیزہ زندگی رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے بچوں کو جنسی حراسگی سے بچانے کیلئے کتابچہ سکولوں میں بھجوانے کیلئے تیار کرلیا گیا ہے۔

  کتابچہ خصوصی طور پر پرائمری بچوں کیلئے تحریرکیا گیا ہے۔اساتذہ اور والدین کتابچہ سے متعلق بچوں کو آگاہی دیں گے۔ کتابچہ کے صفحات کو12سے8 کردیا گیا ہے۔ بچوں کو اپنے خیالات کا والدین سے اظہار کرنے بارے رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

  کتابچہ میں والدین کو بچوں کی حرکات پرتوجہ دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے۔ کتابچہ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح والدین اپنے بچوں کو نقصان پہنچانے والے آدمی یا گروہ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ بچوں کو غیر ضروری طور پر موبائل یا انٹرنیٹ کا استعمال کرنے سے منع بھی کرسکتے ہیں۔