پنجاب کابینہ نے قصور شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے قصور شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   عثمان علیم: وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ پنجاب کابینہ نے قصور شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ اور ننکا نہ صاحب میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں قصور کے سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے۔

 وزیر اعلی چولستان پیکیج کے تحت چولستان کے بے زمین افراد کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کے اقدام کی بھی منظوری دی گئی۔ سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ قابل توسیع ہو گی۔ 

کابینہ اجلاس کے دوران پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ پالیسی 2017ء کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انیمل ہیلتھ ایکٹ 2017ء کے مسودے کی بھی منظوری۔

پنجاب میں سیمنٹ سیکٹر کیلئے نیگٹیو اور پازٹیو ایریاز کو ڈیکلیئر کرنے کے ا قدام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کی پہلی معدنیاتی پالیسی 2018ء کے مسودے کی منظوری۔

صوبائی کابینہ نے مجوزہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے قیام کیلئے چارٹر کی منظوری دی۔ اجلاس میں نارووال یونیورسٹی آف نارووال کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب ڈرگز رولز2007 ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ 

وزیر اعلی اور پنجاب کابینہ کی جانب سے مردان میں عاصمہ کے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک واقعہ میں ڈی این اے ٹیسٹ میچ کرنے پر ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی کاوشوں اور انتھک محنت کو سراہا گیا۔

 پنجاب فرانز ک سائنس ایجنسی نے جس طرح قوم کی بیٹی زینب اور عاصمہ کے کیسوں کا سراغ لگایا ہے وہ اللہ تعالی کا بے پایاں فضل و کرم اور پوری ٹیم کی محنت کے باعث ہوا ہے ۔

شہباز شریف کا کہا تھا کہ میں دونوں کیسوں میں اہم پیشرفت پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ معصو م بچیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کو آگے بڑھایا۔

پنجاب حکومت قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ فوری طور پر شرع کرے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب تک بڑھایا جائے گا۔