ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ کے پرسنل سٹاف آفیسر شاہ زیب خان کی سندر اسٹیٹ آمد

وزیر اعلیٰ کے پرسنل سٹاف آفیسر شاہ زیب خان کی سندر اسٹیٹ آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شیزاد خان:وزیر اعلی پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر شاہ زیب خان  کا سابق چیئرمین اپٹما تنویر احمد،ایم پی اے ماجد ظہور اور دیگر کےہمراہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کی نئی عمارت اور کسٹمر سروس سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ ےکے موقع پر پرسنل سٹاف آفیسر وزیر اعلی پنجاب شاہ زیب خان  نے کاروباری شخصیات کے ہمراہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کی نئی بلڈنگ کے علاوہ کسٹمر سروسز سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے ماجد ظہور اور وزیر اعلی پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر نے کہا کہ موجودہ بورڈ نے سندر اسٹیٹ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

 سندر اسٹیٹ تمام اسٹیٹس کے  لیے رول ماڈل ہے۔ پہلے سندر ایکسپو کا سندر اسٹیٹ میں منعقد کرانا بھی موجودہ بورڈ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

 اس موقع پر سندر اسٹیٹ کی طرف سے سنیئر نائب صدر بورڈ آف مینجمنٹ میاں فہیم قمر اور عمر فاروق و دیگر موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر اسٹیٹ مینجر محمد عارف نے  سندر اسٹیٹ کے اندر جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔