ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی میئرگلبرگ زون کی میٹنگ،تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن پرتبادلہ خیال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:ڈپٹی میئر گلبرگ زون رانا اعجاز حفیظ نے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی، تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی حکمت عملی اور ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گلبرگ :ڈپٹی میئر گلبرگ زون رانا اعجاز حفیظ نے بلدیاتی نمائندوں سے میٹنگ کی. یونین کونسل 204 میں تجاوزات کی روک تھام، واٹرسپلائی، سیویریج اورسڑکوں کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

بلدیاتی نمائندوں نےیونین کونسل میں درپیش مسائل سے ڈپٹی میئراعجاز حفیظ کو آگاہ کیاجبکہ رانااعجاز حفیظ نے بلدیاتی نمائندوں کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر ڈپٹی میئر اعجاز احمد حفیظ کاکہناتھاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بلدیاتی نمائندے کردار ادا کریں تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایاجائے جبکہ گلبرگ زون انتظامیہ ترقیاتی کاموں کے لیے تمام یونین کونسلز میں یکساں فنڈزکی پالیسی پر گامزن ہے۔اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل 204 ڈاکٹر زکاء گھمن، وائس چیئرمین عمران راجو، عمران خورشید، محمد قاسم اور سیف اللہ سندھو، سمیت دیگر موجود تھے۔