ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں اضافے سے محروم

ڈاکٹرز ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں اضافے سے محروم
کیپشن: City42 - Doctors
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں اضافے سے محروم ہیں۔ جولائی 2017 سے کیا گیا اضافہ 7 ماہ بعد بھی نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق جولائی 2017 سے ڈاکٹرز کے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں اضافے کی باضابطہ منظوری دی گئی تھی جس کے تحت گریڈ 17 کے ڈاکٹرز کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس بڑھا کر 28 ہزار 472 ، گریڈ 18 کا 19 ہزار 174، گریڈ 19 کے ڈاکٹرز کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس بڑھا کر 19 ہزار 100 اور گریڈ 20 کے ڈاکٹرز کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس 19 ہزار 192 مقرر کیا گیا۔ سات ماہ گزر گئے لیکن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام ہسپتالوں کے تمام ڈاکٹرز ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں ہونے والے اضافے سے بدستور محروم ہیں۔

دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے گزشتہ ماہ سے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس میں اضافے کو ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں شامل کر دیا لیکن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تاحال ڈاکٹرز کو اضافی الاؤنس دینے میں ناکام ہے جس سے ڈاکٹرز شدید پریشانی سے دو چار ہیں۔