ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، جدید سفری سہولیات کے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، جدید سفری سہولیات کے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) زندہ دلان لاہور کے لیے بڑی خوشخبری، جدید سفری سہولیات کے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ  تیار کر لی گئی، شہر کے 8 فیز میں 122 روٹس پر 1574 ائیرکنڈیشنڈ بسیں چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے تمام روٹس کو میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کوریڈور سے ملانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی گئی ہے، نئی فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل پر 38 نئے فیڈر روٹس کا اضافہ ہوگا۔ 122 روٹس پر 1090 سٹینڈرڈ اور 480 منی بسیں 8 فیز میں چلیں گی۔

فیز ون میں میٹرو بس کے فیڈر روٹس پر 200 بسیں پہلے ہی فنکشنل ہیں۔ فزیبلٹی رپورٹ کے مطابق فیز ٹو اور فیز تھری میں اورنج لائن ٹرین کے فیڈر روٹس کو شامل کیا گیا۔ اورنج لائن ٹرین کے فیڈر روٹس پر 478 بسیں چلائی جائیں گی۔ پنجاب حکومت بسیں چلانے والی کمپنیوں کو سبسڈی دے گی۔