ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متروکہ وقف املاک بورڈ کی نااہلی، ویب سائٹ پر سابق چیئرمین کی تصویر موجود

متروکہ وقف املاک بورڈ کی نااہلی، ویب سائٹ پر سابق چیئرمین کی تصویر موجود
کیپشن: City42 - ETPB -Evacuee Trust Board Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان نذیر) متروکہ وقف املاک بورڈ کی نااہلی، آفیشل ویب سائٹ پر چیئرمین کی تصویر تبدیل نہ ہوسکی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر صدیق الفاروق کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر ابھی تک صدیق الفاروق کو چیئرمین ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس ویب سائٹ پر تصویر بھی سابق چیئرمین کی ہی موجود ہے تاہم وزارت مذہبی اُمور و ہم آہنگی کی طرف سے کیپٹن ریٹائرڈ آفتاب احمد کو چیئرمین بورڈ کا اضافی چارج دیا جا چکا ہے۔ ویب سائٹ پر نئے چیئرمین کی بجائے ابھی تک پرانے چیئرمین کی تصویر اور تفصیلات موجود ہیں جو کہ بورڈ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔