ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ کا لاہور کینال روڈ پر آپریشن

ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ کا لاہور کینال روڈ پر آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ایل ڈی اے نے لاہور کینال پر ہربنس پورہ کے قریب تین غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو مسمار کردیا جبکہ غیر قانونی چار دیواریاں اور تعمیرات بھی مسمار کردی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاون پلاننگ کا لاہور کینال روڈ پرغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا ۔ ایل ڈی اے نے تین عمارتیں ، غیر قانونی سٹرکچر اور چار دیواریاں مسمار کردیں ۔ رضوان گارڈن کے سامنے غیر قانونی عمارت کو مسمار کردیا گیا جبکہ غوث گارڈن اور لاہور میڈیکل کالج سے ملحقہ عمارتیں بھی مسمار کردی گئیں۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق لاہور کینال پر کمرشل تعمیرات پر پابندی کے باوجود کمرشل پلازہ بنائے جارہے تھے جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ڈائریکٹر سلمان محفوظ نے ڈپٹی ڈائریکٹر علی عباس کے ہمراہ کارروئی کی ۔