ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا :محکمہ موسمیات

شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا :محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی) لاہور شہر میں دھوپ نے آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہے، ہلکی ہلکی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا,  محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور کم سے کم 7ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں سورج کی میٹھی میٹھی کرنوں اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خشگوار بنا دیا ہے،  محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور کم سے کم 7ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 56فیصد ہے جبکہ ہوا 5کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔