آئی ایم ایف مشن نے آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز دے دیں

آئی ایم ایف مشن نے آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز دے دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: آئی ایم ایف مشن کی جانب سے وزارت خزانہ کے ساتھ ہونے والے اہم اجلاس میں آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز دے دی گئیں۔

  تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ٹیکنیکل مشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا گیا۔

 جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے وزارت خزانہ کو آئندہ بجٹ کے حوالے سے تجاویز دی ہیں، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے بجٹ سازی کا عمل ڈیجیٹل کرنے سے متعلق تجاویزدیں۔

 وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ بجٹ سازی کے عمل کیلئے دی گئی تجاویز اہم ہیں۔ قابل عمل تجاویز پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عملدرآمد کیا جائیگا۔

 وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ٹیکنیکل مشن کے مابین مذاکرات ہوئے، آئی ایم ایف مشن نے وزارت خزانہ کو آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز دیں۔