سٹی42: عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقوں دیرالبلاح، خان یونس، نصیرات اور بریج کیمپ پر اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے ایک روز میں مزید 110 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
7 اکتوبر س کو اسرائیل پر حماس اور اسلامک جہاد کے حملوں کے جواب میں اب تک غزہ میں اسرائیل کے حملوں اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 248 جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 43 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے، عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے 7 ہزار 600 سے زائد افراد اب بھی دبے ہوئے ہیں۔