سٹی42: نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سڑک پر مشکل میں پھسنے ہوئے شہری کی مدد کرنے والے ڈولفن اہلکاروں کو خراج تحیسن پیش کیا اور کہا کہ ہم کمیونٹی کی مدد کرنے میں ان کی انتھک خدمات کیلئے ان ہیروز کو سراہتے ہیں
نگراں وزیر اعلیٰ کے سامنے لاہور میں ایک سڑک پر خراب ہو جانے والے رکشہ کو دھکا لگا کر رکشہ ڈرائیور کی مدد کرتے ہوئے دو ڈولفن اہلکاروں کی اتفاقاً بن جانے والی ویڈیو آئی تو وہ ان اہلکاروں کی بے لوث خدمت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
محسن نقوی نے ان اہلکاروں کے اچھے کام کی ویڈیو کو سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا اور اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ، "آج ڈولفن فورس کے جوان جب خاموشی سے شہریوں کی مدد کر رہے تھے، تو ان کے لوث خدمت کے جذبے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، ہم کمیونٹی کی مدد کرنے میں ان کی انتھک خدمات کیلئے ان ہیروز کو سراہتے ہیں"۔
Captured the incredible selflessness of Dolphin Force jawans today as they silently aid citizens.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 5, 2023
Honouring these dedicated heroes for their tireless service in helping our community.
Let's show gratitude for their often unnoticed but commendable commitment to citizen… pic.twitter.com/U3DBw3MPFh