(زاہد چوہدری )سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایکسرے ٹیسٹوں کے پیسے لئے جانے لگے ، مریضوں نے ایکسرے ٹیسٹ کیلئے دو دو سو روپے وصول کرنے پر احتجاج کیا، ایمرجنسی میں سویپر کو ایکسرے ٹیکنیشن کی ڈیوٹی پر مامور کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایکسرے ٹیسٹ کے پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے، ایمرجنسی میں ایکسرے ٹیسٹ کیلئے مریضوں سے 2 ، 2 سو روپے وصول کرنے پر مریضوں نے احتجاج کیا۔
سروسز ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی نے ایمرجنسی میں سویپر یعقوب کو ایکسرے ٹیکنیشن کی ڈیوٹی سونپ رکھی ہے جس کی جانب سے مبینہ طور پر ایکسرے ٹیسٹ کیلئے مریضوں سے پیسے وصول کئے جارہے ہیں ۔سنگین صورتحال پر مریضوں کی شکایات کے باوجود تاحال انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔