ویب ڈیسک : سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے سینئیر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد میں تھانہ رمنا میں درج کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کی گئی ہے جس میں خرم، وقار احمد اور طارق احمد نامزد ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آج ہی قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔