ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی ؟

 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے لاہور میں آئندہ سال سے 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی۔

وزیرتحفظ ماحول راجا بشارت کی زیر صدارت انوائرمنٹ پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں جب کہ اجلاس میں پنجاب کی تحفظ ماحول پالیسی کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ آئندہ سال لاہور میں اکتوبر سے دسمبر تک 30 سال سے پرانی گاڑیوں پرپابندی لگائی جائے، لاہور میں کار فری زونز اور دن مخصوص کرنے پر غور کیا گیا جب کہ بڑے پتے والے درخت لگانے کی تجویز دی گئی۔اس موقع پر راجا بشارت نے کہا کہ امسال اسموگ کی صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہتر ہے، آنے والے برسوں میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کوپ 26 سمیت بین الاقوامی کنونشنز میں کیے گئے وعدوں کے پابند ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر