ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں چھٹیوں سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

سکولوں میں چھٹیوں سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث ہفتے میں تین روز سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن کل کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئے چینی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ 
 جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پیش ہوئے ،سماعت کے آغاز پر فاضل جج نے پنجاب حکومت کےوکیل سے استفسار کیا کہ سکولوں میں چھٹیوں کا حکم دیا تھا اس کا کیا بنا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہفتے میں تین چھٹیوں کا نوٹفکیشن کا مسودہ تیار کرلیا ہے آج ہی جاری ہوجائے گا۔ فاضل جج نے چھٹیوں کا نوٹفکیشن کل عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے رولز میں ترمیم کا مسودہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل جج نے کہا کہ رولز میں ایسی ترمیم ہونی چائیے کہ آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز اور بھٹوں کو مسمار کیا جاسکے۔عدالت نے سموگ کے تدارک کے لئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ ڈپلومیٹک سطح پر چائنی ایکسرٹ کس طرح بلواسکتے ہیں ، کچھ وقت چائیے،,وفاقی حکومت سی پیک کے ذریعے ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

جسٹس شاہد کریم نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سی پیک کے تحت ایکسرٹ کو بلوانا لانگ ٹرم منصوبہ ہے ، چائنیز ایکسپرٹ سے پہلے مرحلے میں زوم پر میٹنگ ہو سکتی یے، وفاق کے پاس اگر کوئی ایکسپرٹ ہے تو بتادیں۔فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ شنگھائی اور بیجنگ میں سموگ پر کس طرح کنٹرول کیا گیا، وہاں کے ایکسپرٹ کی رائے ضروری ہے۔عدالت نےکیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر