پاکستانی ہنر مندافراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستانی ہنر مندافراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ہنر مندوں کیلئے بڑی خوشخبری، جنوبی کوریا پاکستان سےمزید افرادی قوت منگوائے گا، مفاہمت کی یادداشت پردستخط کردیئے گئے۔

وفاقی وزیر ساجد طوری اور جنوبی کوریا کے سفیر کی دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق جنوبی کوریا کو ایمپلائمنٹ پرمٹ اسکیم کے تحت مزید افرادی قوت بھیجی جائے گی۔

وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا ہے اب تک دس ہزار پاکستانی روزگار کے لئے جنوبی کوریا بھیجے جا چکے ہیں۔ پاکستانی پہلے صرف مینوفیکچرنگ سیکٹر میں جنوبی کوریا جاتے تھے لیکن اب زراعت، خدمات، ماہی گیری اور آئی ٹی کے شعبوں میں بھی پاکستانی جاسکیں گے۔

ساجد طوری نے مفاہمتی یادداشت کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا اس سے جنوبی کوریا اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مزید بتایا کہ دیگر مختلف ممالک میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانے کے لیےبھی کوششیں جاری ہیں۔