فٹ بال ورلڈ کپ، آج آخری دو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے

فٹ بال ورلڈ کپ، آج آخری دو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے
کیپشن: FIFA WORLD CUP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فٹ بال ورلڈ کپ میں آج آخری دو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے، اسپین کا مقابلہ مراکش سے ہوگا، پُرتگال کی ٹیم سوئٹزر لینڈ کے سامنے ہوگی۔

میگا ایونٹ کے راؤنڈ آف سکسٹین کا آج آخری روز ہے جس میں دو مقابلے ہوں گے، 2010 کی چیمپئن ٹیم اسپین کا میچ مراکش سے ہوگا، گروپ میچز میں اسپین کی ٹیم نے تین میں سے ایک جیتا، ایک ہار ااور ڈرا کیا، مجموعی طور پر چار پوائنٹس کے ساتھ وہ ناک آؤٹ مرحلے میں آئی ہے۔

دوسری جانب گروپ میچز میں مراکش کی ٹیم ناقابل شکست رہی، اُس نے تین میں سے دو میچ جیتے جبکہ ایک ڈرا کیا اور اپنے گروپ ایف میں سات پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن لی۔

راؤنڈ آف سکسٹین کا آخری میچ رات بارہ بجے پرتگال اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان ہوگا، پرتگال گروپ ایچ میں چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن کے ذریعے اس مرحلے میں داخل ہوئی ہے، ٹیم نے دو میچ جیتے جبکہ ایک میں اُسے شکست ہوئی، گروپ ایف کی نمبر ٹو ٹیم سوئٹزر لینڈ نے بھی چھ پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔