ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی

 ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بینک نے پاکستان کے ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کردیا۔ 

ورلڈ بینک  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہونے کا امکان ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے۔ رواں برس بھارت کو ترسیلات 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔