ویب ڈیسک:بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری، دیپیکا فیفا ولڈ کپ 2022 کی ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔
رپورٹس کے مطابق، دیپیکا پڈوکون اس ماہ کے آخر میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی۔ ٹرافی کی رونمائی 18 دسمبر کو ورلڈ کپ فائنل سے قبل کی جائے گی۔
بالی ووڈ اسٹارتقریب میں شرکت کے لیے جلد ہی قطر روانہ ہوں گی، جس کے بعد دیپیکا دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے ایونٹ میں ایسا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی اداکار کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیں گی۔
دوسری جانب شائقین فلموں میں دپیکا کو جلد شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ساتھ فلم ‘پٹھان’ میں دیکھیں گے، جو اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔