ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب ڈرگ لائسنس کا حصول ہوگا آسان، بڑی مشکل حل

online license facility for medical stores
کیپشن: Drugs Sale License
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام ڈرگ سیلز لائسنس کے آن لائن اجرا کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، میڈیسن سیلز سے وابستہ افراد گھر بیٹھے آن لائن ڈرگ سیلز لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
ڈرگ سیلز لائسنس کے آن لائن اجرا کی افتتاحی تقریب کا اہتمام نجی ہوٹل میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سپیشل سیکرٹری برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سعدیہ سعید اور ایڈیشنل سیکرٹری برائے ڈرگ کنٹرول محمد سہیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔میڈیسن سے وابسطہ کاروباری افراد کو ڈرگ لائسنس کے حصول کے لیے کافی مسائل کا سامنا رہتا تھا، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے فارمیسی میڈیکل سٹور اور ڈرگ سپلائی کے کاروبار کے لیے آن لائن لائسنس کے اجرا کا افتتاح کیا گیا۔

اس کے تحت سپیشلائزڈ ڈرگ سیلز لائسنس کے پورٹل پر معلومات فراہم کر کے ڈرگ سیلز لائسنس کا اجرا گھر بیٹھے کروایا جا سکے گا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت مریضوں کو سہولیات دینے کے ہر طریقے پر کام کر رہی ہے۔ آن لائن ڈرگ سیلز لائسنس کے اجرا سے ادویات کا جعلی کاروبار کرنے والوں کی نشاندہی آسان ہو جائے گی جبکہ اس کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی لمبی قطاورں اور سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال فروری تک ایسا نظام متعارف کروا رہے ہیں جس کے تحت مستند ڈاکٹر کے   نسخے کے بغیر میڈیسن فروخت نہیں کی جائے گی۔ کوشش کر رہے ہیں کہ نسخہ لکھنے والا اور  نسخے کے مطابق میڈیسن سیل کرنے والا دونوں ہی مستند اور اپنے شبعے کے ماہر ہوں۔