حکومت کا تحریک لبیک سے کیا معاہدہ ہوا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Tehreek Labbaik Pakistan. Pakistani politics
کیپشن: Tehreek-e-Labbaik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)تحریک لبیک اور حکومت کا آپس میں معاہدہ تو ہوگیا لیکن پولیس کے 6 قیمتی جانوں اور کروڑوں روپے کے نقصان کا ازالہ نہ ہو سکا،پولیس کے 6 شہداء کے وارثان کو تسلی کون دے گا تا حال شہید پیکج بھی نہیں مل سکا۔
 پولیس ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران پولیس سے چھینا گیا سامان واپس نہ کیا گیا۔ حکومت نے تحریک لبیک کیساتھ معاہدے میں حافظ سعد کی رہائی، فورتھ شیڈول سے ناموں کا اخراج سمیت تنظیم پر سے پابندی بھی ہٹا دی۔

ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے پولیس سے چھینی گئی ایس ایم جی بندوقیں، آنسو گیس بندوقیں، آنسو گیس کے شیلز، ہیلمٹس، اینٹی رائٹ کٹس اور ڈنڈوں میں سے معمولی سامان ہی واپس مل سکا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران 84 سو آنسو گیس شیل میں سے صرف 34 سو واپس ملے، 5 ہزار تاحال واپس نہ کئے گئے۔ اڑھائی سو اینٹی رائٹ کٹس اور پروٹیکشن شیٹس میں سے صرف 8 واپس ملیں۔ اسی طرح سو ہیلمٹس میں سے صرف 34 ہیلمٹس واپس ملے۔

چھینے گئے ایک ہزار ڈنڈوں میں سے ایک بھی واپس نہ کیا گیا جبکہ لاکھوں روپے کا 48 گاڑیوں کے شیشے اور دیگر سامان توڑ دیا گیا۔ پولیس نے متعدد بار تحریک لبیک سے رابطہ کیا لیکن سامان کی واپسی ممکن نہیں ہو سکی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer