ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا بڑا فیصلہ، اب شناختی کارڈ کے بغیر علاج نہیں ہوگا

National Identity Card
کیپشن: National Identity Card
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہریوں نے علاج کروانا ہے تو شناختی کارڈ ساتھ لائیں نہیں تو علاج معالجے کی سہولت نہیں ملے گی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی انتظامیہ نے شعبہ بیرونی مریضاں میں آنے والے مریضوں کے لئیے شرط مقرر کردی ۔
 تفصیلات کے مطابق ایم ایس الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سخت ہدایت ہے کہ بغیر شناختی کارڈ کے علاج نہیں ہوگا۔ ایمرجنسی وارڈ میں صرف علاج کی سہولت بغیر شناختی کارڈ افراد کو میسر آسکے گی۔  اس کے علاوہ شناختی کارڈ سے ہمارے پاس مریض کا تمام ریکارڈ محفوظ رہے گا اور مستقبل میں مریض سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں گی اور شناختی کارڈ سے ویکسین کا بھی پتہ چل سکے گا۔ ایسے میں بغیر ویکسین افراد کو شناختی کارڈ کی مدد سے ویکسین بھی لگائی جاسکے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer