ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر رجسٹریشن کاروبار کرنیوالوں کی شامت آگئی

punjab revenue authority
کیپشن: punjab revenue authority
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے6کاروباری شعبہ جات میں رجسٹریشن کے بغیر کاروبار کر نیوالے اڑھائی ہزاربزنسز کی نشاندہی کرلی،شہر کے800غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز سمیت تمام غیر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کو نوٹسز بھیجنے کا عمل شروع کردیاگیا۔
 پنجاب ریونیو اتھارٹی نے6مختلف کاروباری شعبہ جات میں کاروبار کرنے والے 2500 غیررجسٹرڈ بزنسز کا ڈیٹا مرتب کرلیا ہے۔ انفورسمنٹ آفیسر پی آراے سعد خان کے مطابق غیر رجسٹرڈ کنسٹرکشن سروسز،پراپرٹی ڈویلپرز،پراپرٹی ڈیلرز کا ڈیٹا مرتب کرلیاگیا ہے، لاہور کے غیررجسٹرڈ آرکیٹیکٹس ،ٹیکنیکل سائنٹیفک کنسلٹنٹس ،مارکیٹنگ ایجنٹس کا ڈیٹا بھی مرتب کرلیاگیا ہے۔

800سے زائد غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹریشن کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں- مرحلہ وار تمام غیر رجسٹرڈ بزنسز کو نوٹسز جاری کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا- پی آراے حکام کے مطابق ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔